اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سی اے اے نے طیاروں کو پرندوں کے ساتھ تصادم سے بچانے کا منصوبہ بنالیا

datetime 3  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے )نے طیاروں کو پرندوں کے ساتھ تصادم سے بچانے کا منصوبہ بنالیا۔ذرائع کے مطابق سی اے اے نے ملک کے بڑے ائیرپورٹس پر برڈ ریپیلنٹ سسٹم لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سی اے اے نے برڈ ریپیلنٹ سسٹم لگانے کے لیے بین الاقوامی سطح پر ٹینڈر بھی جاری کر دیا، جس کے مطابق کراچی ، اسلام آباد اور لاہور ائیرپورٹس پر برڈ ریپیلنٹ سسٹم لگے گا۔ذرائع کے مطابق سی اے اے کی ٹینڈر سکیورٹی فیس 5 کروڑ 29 لاکھ روپے درخواست کے ساتھ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، ائیرپورٹس پر برڈ ریپیلنٹ سسٹم لگنے سے طیاروں کے محفوظ فلائٹ آپریشن میں مدد ملے گی۔ذرائع کے مطاقب طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے ائیرلائنز کو سالانہ کئی ملین ڈالرز کا نقصان ہوتا ہے، ہر سال پاکستان کے ائیرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے درجنوں واقعات رپورٹ ہوتے ہیں، طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے بڑے حادثے کا خدشہ ہوتا ہے۔دنیا بھر میں بڑے ائیرپورٹس پر پرندوں سے طیاروں کو محفوظ رکھنے کے لیے برڈ ریپیلنٹ سسٹم نصب ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…