کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، پاکستان کی جانب سے فخر زمان 19، امام الحق 90، بابراعظم 54، عبداللہ شفیق 19، محمد رضوان 32، آغا سلمان 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز 11 اور شاداب خان 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں پر 287 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو 288رنز کا ہدف دیا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم 49.1 اوور میں 261 کے سکور پر آؤٹ ہو گئی، اس طرح پاکستان نے تیسرا ون ڈے میچ جیت کر سیریز بھی اپنے نام کر لی، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد وسیم نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، آغا سلمان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔