مردان (این این آئی)رستم میں آسمانی بجلی گرنے سے ساٹھ سے زائد بکریاں ہلاک ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے رستم تنوز میں آسمانی بجلی گرنے سے 60سے زائد بکریاں ہلاک ہوگئیں جس سے مویشی مالک کا 15لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے ۔بکریوں کے مالک نے بتایا کہ بارش کے دوران آسمانی بجلی گرگئی جس سے پورا ریوڑ متاثر ہوا اور 60سے زائد بکریاں ہلاک ہوئیں، جن کی مالیت 15لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔