اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چلتے ٹرک سے بکرے چوری کا پاکستان مخالف بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب

datetime 2  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی ) پاکستان مخالف بھارتی سوشل میڈیا کا ایک اور پراپیگنڈا بے نقاب ہوگیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رات کے وقت ایک ہائی وے پر چلتے ٹرک سے زندہ بکرے نیچے سڑک پر پھینکے جارہے ہیں۔

بھارتی سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو یہ بتا کر شیئر کیا جارہا ہے کہ یہ کراچی کی سپر ہائی وے ہے لیکن فیکٹ چیک کے پاکستان مخالف اس پراپیگنڈا کو بھی بے نقاب کردیا گیا۔گوگل ریوریس امیج سمیت دیگر فیکٹ چیک ٹولزکی مدد سے جب اس ویڈیو کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تو یہ واضح ہوگیا کہ یہ سڑک پاکستان کی نہیں بلکہ بھارت کی ہی ہے۔ہائی وے پر لگے بورڈ پر انگریزی میں اورنگ آباد لکھا نظر آرہا ہے جبکہ ٹرک کے پیچھے چلنے والی ایک سوک گاڑی کی نمبر پلیٹ مہاراشٹرا کا نمبر درج ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں پاکستان پر یہ طنز کیا گیا ہے کہ یہاں لوگ بھوک اور افلاس کی وجہ سے چوری کے نت نئے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں۔بدقسمتی سے کئی پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھی کسی تحقیق کے بغیر ہی اس ویڈیو کو شیئر اوراس پر کمنٹس کرنے میں لگے ہیں۔ذرائع کے مطابق بھارتی کی مودی حکومت اور خفیہ ایجنسیاں ایک منظم پلاننگ کے تحت بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کو پاکستان مخالف پراپیگنڈا کے لیے استعمال کررہی ہے۔گزشتہ روز بھی فیکٹ چیک کے ذریعے تالا لگی ایک قبر کا پراپیگنڈا بے نقاب کیا گیا تھا۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…