اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نیب کیسز دیکھ کر ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا،شاہد خاقان عباسی

datetime 2  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) گزشتہ سالوں میں ایک بھی سیاستدان کو نہیں پکڑ سکا، نیب کیسز دیکھ کر ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا،نیب قانون میں جعلی کیسز کو ختم کرنے کی گنجائش موجود ہے

نیب عدالتوں میں کیمرے لگا کر عوام کو سماعت دکھانی چاہیے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب قانون میں جعلی کیسز کو ختم کرنے کی گنجائش موجود ہے، نیب عدالتوں میں کیمرے لگا کر عوام کو سماعت دکھانی چاہیے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کیسز دیکھ کر ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا، نیب کے تماشوں نے ملک کو تباہ کردیا ہے، ملک میں سابق وزیراعظم کو انصاف نہیں ملیگا تو غریب کو کیسے ملے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کروانے ہیں، جس جماعت نے حصہ لینا ہو انتخابات میں حصہ لے لیگی، انتخابات کرانا ن لیگ کا کام نہیں ہے، پی ٹی آئی نے دونوں بار بدنیتی پر مذاکرات کیے۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…