ریاض (این این آئی)شوال کے مہینے کے وسط میں اگلے جمعہ کی شام کی مناسبت سے سعودی عرب کے آسمان پر سائے کی طرح کا چاند گرہن نظر آئے گا۔ یہ چاند گرہن کی ان اقسام میں سے ایک ہے جس کے دوران زمین کا سایہ ہوتا ہے تاہم وہ چاند پر نہیں پڑتا لیکن سورج کی روشنی کا کچھ حصہ چاند کی سطح کو روشن نہیں کرتا اس طرح چاند معمول سے 10 فیصد کم روشن ہوتا ہے۔
اس حوالے سے سعودی عرب فیڈریشن برائے فلکیات اور کے ایک رکن ملہم ہندی نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ جب سورج گرہن ہوتا ہے تو اسے چاند گرہن سے پہلے یا اس کے بعد ہونا چاہیے کیونکہ چاند اور سورج کے درمیان ایک چھوٹا زاویہ ہوتا ہے۔ رمضان کے آخر میں سورج گرہن ہوا اور اسے آسٹریلیا اور جنوب مشرقی ایشیا میں دیکھا گیا۔ یہ ایک ہائبرڈ قسم کا گرہن تھا۔ اس میں تین قسم کے گرہن ہوتے ہیں کل، جزوی اور کنڈلی۔انہوں نے مزید کہا کہ جمعہ کو چاند گرہن 4 گھنٹے اور 17 منٹ تک جاری رہے گا۔ گرہن جمعہ کی شام 6 بج کر 14 منٹ پر شروع ہوگا، 8 بج کر 24 منٹ پر عروج پر پہنچے گا اور رات 10 بج کر 31 منٹ پر ختم ہوگا۔انہوں نے وضاحت کی کہ نیم سایہ پر مبنی چاند گرہن کو لوگ واضح طور پر محسوس نہیں کرتے اور اس کے آغاز اور اس کے اختتام میں فرق بھی نہیں کرسکتے۔ اسی لیے فقہا کرام نے فتوی دیا ہے کہ اس چاند گرہین کے لیے کوئی نماز نہیں ہے۔