اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شاہد آفریدی کا کراچی میں کرکٹ اکیڈمی کھولنے کا اعلان

datetime 1  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سابق مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کراچی میں اپنی کرکٹ اکیڈمی کھولنے کا اعلان کردیا۔شاہد خان آفریدی نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر روشنیوں کے شہر میں ایک جدید ترین کرکٹ اکیڈمی کے قیام کیلئے لیجنڈز ارینا کے ساتھ اپنے تعاون کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

اْنہوں نے لکھا کہ میں لیجنڈز ارینا کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہوں، میں اپنی کرکٹ اکیڈمی، ایل اے بوم بوم کرکٹ اکیڈمی کھولوں گا جو نوجوان اور پیشہ ور کرکٹرز کو اعلیٰ سطح کی کوچنگ اور تربیت فراہم کرے گی۔اْنہوں نے لکھا کہ’لیجنڈز ارینا انگلش کرکٹ بورڈ سے منظور شدہ جدید ترین پچز پیش کرتا ہے جوکہ کرکٹ کے خواہشمند کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم مہیا کرتی ہیں، یہ اکیڈمی نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینے، ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے، اور ان میں جیتنے والا رویہ پیدا کرنے پر توجہ دے گی جس سے انہیں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔شاہد آفریدی نے لکھا کہ لیجنڈز ارینا میں میرے ساتھ شامل ہوں اور کراچی میں رونما ہونے والے کرکٹ انقلاب کا حصہ بنیں۔اْنہوں نے لکھا کہ ہم عالمی معیار کی سہولیات اور تربیتی پروگرام فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں جو تمام کھیلوں اور فٹنس کے شوقین افراد کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…