جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

شاہ رخ سے ملا تو انہوں نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا،محمد حسنین

datetime 1  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)فاسٹ بولر محمد حسنین نے کہا ہے کہ 2020 میں ان کی ملاقات جب بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان سے ہوئی تو انہوں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ایک ڈیجیٹل انٹرویو کے دوران محمد حسنین نے 3 سال قبل شاہ رخ سے ملاقات کا قصہ بتایا کہ 2020 میں کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شاہ رخ خان کی ٹیم سے کھیل رہا تھا اس وقت ہمیں پتہ چلا کہ ہمارے میچز کیلئے شاہ رح خان آئیں گے تو میں بھی دیگر کھلاڑیوں کی طرح ان سے ملاقات کیلئے پرجوش تھا اور پھر جب ہم تیسرا میچ کھیلنے گئے تو شاہ رخ اس میچ کو دیکھنے آئے ہوئے تھے۔

فاسٹ بولر نے بتایا کہ میچ جیتنے کے بعد شاہ رخ خان ڈریسنگ روم میں ہم سے ملاقات کیلئے آئے تو میں بھی انھیں دیکھ کر حیران رہ گیا کہ انہیں آج تک فلموں میں اور ٹی وی پر دیکھا تھا پھر ان سے ملاقات ہوئی، اس ملاقات کے بعد شاہ رخ خان نے تین سے چار دن ہماری ٹیم کے ساتھ ہی گزارے، اس دوران ان سے کئی بار بات ہوئی، پاکستان اور بھارت پر بھی بات ہوتی تھی۔ محمد حسنین نے کہا کہ شاہ رخ نے ہی بتایاکہ وہ بھی پاکستان سے ہیں، پہلے پشاور میں رہتے تھے، اس دوران انہوں نے پاکستانیوں کی خاصی حوصلہ افزائی بھی کی اور بتایا کہ وہ پاکستان آنا چاہتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…