نوازشریف کی نااہلی کے پیچھے ثاقب نثارتھا اورسازش کرکے فتنے کوحکومت میں بٹھایا گیا، وزیر داخلہ کا دعویٰ

30  اپریل‬‮  2023

فیصل آباد(این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کی نااہلی کے پیچھے ثاقب نثارتھا اورسازش کرکے فتنے کوحکومت میں بٹھایاگیا۔فیصل آبا کے علاقے ٹھیکری والامیں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہا کہ ثاقب نثارکہتا تھا کہ مجھے پتہ نہیں کیا ہوگیا ہے، بابا رحمت بن گیاہوں ،دراصل ثاقب نثار قوم کیلئے بابا زحمت بن گیا تھا،ثاقب نثارکا بیٹا آڈیولیک میں ٹکٹ کیلئے سودا کررہاہے۔

انہوں نے کہاکہ اتنے اعلیٰ منصب پربیٹھے لوگوں کاایسا گندا کردارسامنے آرہاہے،آج وہ عام آدمی ہے،جب وہ چیف جسٹس ہوگا تواس کی اولادکیاکرتی ہوگی۔وفاقی وزیرنے کہا کہ ایک دوسرے کا احترام کرنے تک سیاسی استحکام نہیں آسکتا،عمران خان نے126دن کا دھرنا دیا،اس دوران چینی صدرآناچاہتے تھے اورسی پیک کاتحفہ دیناچاہتے تھے،2014میں دھرناختم ہونے کے بعدنوازشریف نے عمران خان کوفون کیا، نوازشریف نے ملک اور قوم کی خاطرعمران خان کوفون کیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ 2018میں پاکستان ترقی کررہا تھا،2018میں سازش ہوئی اس میں اسٹیبلشمنٹ،عدلیہ شامل تھی، نوازشریف کی نااہلی کے پیچھے ثاقب نثارتھا اورسازش کرکے فتنے کوحکومت میں بٹھایا گیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعدجنرل باجوہ،آصف غفورنے کہا بریفنگ دینا چاہتے ہیں،بریفنگ کیلئے اپوزیشن جماعتوں کوبلایاگیا،ملک میں2017سے2018 تک دہشتگردی ختم کردی گئی تھی،آج کے پی میں دوبارہ حالات خراب ہورہیہیں، جبکہ پنجاب میں آج بھی دہشتگردی نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…