منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

طالب علم کو 125 سے زائد کالجز کی طرف سے 90 لاکھ ڈالر سے زائد کی اسکالرشپ کی پیشکش

datetime 26  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)امریکی ریاست لوزیانا کے 16 سالہ طالبعلم ڈینس بارنیس نے125 کالجز سے 90 لاکھ ڈالرز سے زائد مالیت کی اسکالرشپس کی پیشکش حاصل کر لی۔نیو اورلینس کے انٹرنیشنل ہائی اسکول میں فائنل ایئر کے طالبعلم ڈینس بارنیس نے گزشتہ برس 200 سے زائد کالجز میں اسکالرشپس کیلئے درخواستیں ارسال کی تھیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبعلم کی 200 میں سے 125 درخواستیں قبول ہو گئی ہیں ممکن ہے کہ طالبعلم کی جانب سے داخلہ لینے کا فیصلہ کرنے تک اس تعداد میں ممکنہ اضافے سے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم ہو سکتا ہے۔اس سے قبل 2019 میں لوزیانا ہی کی تاریخی بلیک زیویئر یونیورسٹی کی طالبعلم نارمینڈی کارمیئر نے 140 اسکولوں سے 94 لاکھ ڈالرز مالیت کی اسکالرشپس کی پیشکشیں حاصل کی تھی۔

مقامی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے 16 سالہ طالبعلم ڈینس برنیس کا کہنا تھا کہ بہت زیادہ اسکالرشپس کیلئے اپلائی کرنا بہت آسان نہیں تھا جیسا لوگ سمجھتے ہیں، میں نے یہ کام اسکول کے تعلیمی سال کے ساتھ ہی شروع کردیا تھا اور طویل عرصے تک درخواستیں بھیجتا رہا تھا، اب میرا ہدف 1 کروڑ ڈالرز تک پہنچنا ہے۔اسکول کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ڈینس برنیس کمپیوٹر سائنس اور کرمنل جسٹس میں دوہری ڈگری حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور وہ کونسے کالج میں داخلہ لینا چاہتے ہیں اس کا اعلان اگلے ماہ تک ہوجائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…