آرمی چیف کی چینی فوجی کمانڈر سے اہم ملاقات

26  اپریل‬‮  2023

راولپنڈی (این این آئی)چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل عاصم منیر نے دورہ چین کے موقع پر پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے)کے کمانڈر کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی جس میں باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف کا چین کے سرکاری دورے کے پہلے روز پرتپاک استقبال کیا گیا اور چین کی پی ایل اے کے ہیڈ کوارٹرز میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔سی او اے ایس نے چاق و چوبند دستے کا جائزہ لیا جس کے بعد پی ایل اے آرمی کے کمانڈر کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فوجی کمانڈروں نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور فوجی تعاون بڑھانے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔آرمی چیف نے پیپلز لبرشین آرمی کے دستوں کی آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کیا اور تربیت کے اعلیٰ معیار اور فوجیوں کی جانب سے سے دکھائی گئی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔آرمی چیف دونوں فوجیوں کے درمیان دیرینہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے چین میں فوجی رہنماؤں سے مزید ملاقاتیں کریں گے۔

یہ ابتدائی ملاقاتیں آرمی چیف کے چین کے چار روزہ دورے کا حصہ تھیں۔خیال رہے کہ آئی ایس پی آر نے ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آرمی چیف عاصم منیر دوطرفہ فوجی تعلقات کو بڑھانے کے لیے چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔آرمی چیف کے دورے کا مقصد ہمسایہ ملک کے ساتھ دوطرفہ فوجی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…