جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

پنجاب میں تحریک انصاف کے کون سے رہنما ٹکٹوں سے محروم ہو گئے

datetime 25  اپریل‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی کا رکنا ن ما ضی کی طرح پھر پنجاب میں ٹکٹوں سے محروم ،مبینہ طور پر کپتان کے قر یبی عزیز کی سفارش پرحلقہ پی پی 160اور 161کی ٹکٹیں میرٹ کے مطابق جار ی ہو نے پر بانی کارکنان مایو سی کا شکار ہو گئے جنہوں نے عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹکٹوں کے لئے با اختیار بور ڈ بنایا جائے، سفار ش کی بجائے میر ٹ پر ٹکٹیں دی جا ئیں ۔

تفصیلات کے مطا بق تحریک انصا ف کے بانی کا رکنا ن 2018ء کی طرح 2023ء کے پنجاب انتخابات کی ٹکٹوں سے پھر نظر انداز ہو گئے ہیں، عمران خان کی طر ف سے اپنے قر یبی عزیز کی سفار ش پرپی پی 160اور پی پی 161پر جن افراد کو ٹکٹ جاری ہوئے ہیں وہ کبھی پی ٹی آئی اور حلقے میں متحرک نظر نہیں آ ئے ، سفار شی افراد کو ٹکٹ جاری ہونے پر تحریک انصا ف کے حقیقی کارکنو ں ما یو سی کا شکار ہیں جبکہ انہی حلقو ں کے تحریک انصاف سے وا بستہ سالہا سال کے نظر یاتی کارکن اور بانی ممبران کا مو قف ہے کہ دیگر جماعتو ں کی طرح چیئرمین عمران خان بھی پی ٹی آئی اعلی قیادت پر مبنی اعلی سطحی بورڈ بنا ئیں وہ بور ڈ ٹکٹ کے امیدواروں کے بارے مکمل معلوما ت حا صل کر یں کہ ٹکٹ کے خوا ہش مند کی پار ٹی کے لئے کتنی خد ما ت ہیں؟ ۔ما ضی میں کئی لو گ پی ٹی آئی کی سیٹ جیت کو لو ٹے بنے ما ضی کے تجربے کو مد نظر رکھتے ہوئے محض سفار ش کی بنیاد پر کسی کو ٹکٹ نہ دیا جائے۔ اگر 2018ء کی طرح ایسا افراد پارٹی ٹکٹ لینے میں کامیاب ہو گئے جن کی پار ٹی کے لئے کو ئی خدمات نہیں ہے تو پھر پارٹی کے اندر انتشار جنم لے گا جو پی ڈی ایم جماعتیں چاہتی ہیں۔ بانی ممبران کا مو قف ہے کہ ہم نے پار ٹی کے لئے بر سو ں جومحنت کی ہے اسے ضائع نہ کیاجائے پنجاب ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں پار ٹی کے نظر یاتی کارکنو ں کواہمیت دی جائے جنہوں نے جماعت کواقتدار کے ایوانو ںکوپہنچانے کے لئے اپنا سب کچھ قر بان کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…