جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے، پرویزالٰہی کی عدالت میں درخواست

datetime 21  اپریل‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔پرویز الٰہی نے اشتیاق اے خان ایڈووکیٹ کے توسط سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

جس میں مقدمات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کو خدشہ ہے ان کے خلاف مقدمات درج ہیں جو ان کے علم میں نہیں۔ عدالت تمام مقدمات کی تفصیل طلب کرے، جب تک تفصیلات فراہم نہ ہوجائیں پولیس کو پرویز الٰہی کی گرفتاری سے روکا جائے۔درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ پولیس سمیت دیگر اداروں کو چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے سے روکا جائے، پرویز الٰہی اور انکے خاندان کے ارکان کو غیر قانونی طور پر ہراساں نہ کیا جائے۔ پرویز الٰہی کو مقدمے کی صورت میں گرفتاری سے پہلے عدالت میں پیش ہونے کا موقع دیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…