لاہور ( این این آئی)وفاقی حکومت نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں توسیع کردی۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے توسیع کے لیے وزیراعظم ہاس کو خط لکھا تھا۔ نجم سیٹھی کی سربراہی میں کام کرنے والی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت 21اپریل کو ختم ہورہی تھی۔پی سی بی کے معاملات کو احسن انداز سے جاری رکھنے کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ نے وزیراعظم ہاس کو کمیٹی کی مدت 2 سے 4 ہفتے اضافے کی سفارش کے لیے خط لکھا تھا۔وفاقی حکومت نے سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ کی سمری منظور کرتے ہوئے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں 22 اپریل 2023 سے توسیع کردی۔