پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پنشن وصول کرنے کیلئے 70سالہ بوڑھی خاتون ننگے پائوں چلنے پر مجبور

datetime 21  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں 70سالہ خاتون کو بینک سے پنشن وصول کرنے کیلئے کئی کلومیٹر تک ننگے پائوں چلنا پڑا۔بھارتی ریاست آڈیشا سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ضعیف خاتون کو ٹوٹی ہوئی کرسی کا سہارا لے کر شدید گرمی میں ننگے پائوں چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بزرگ خاتون سوریا ہریجن بہت غریب ہے، اس کا بڑا بیٹا دوسری ریاست میں مزدوری کرتا ہے جبکہ وہ اپنے چھوٹے بیٹے کے خاندان کے ساتھ رہ رہی ہے۔سوریا ہریجن کا چھوٹا بیٹا بھی پیٹ پالنے کے لیے لوگوں کے مویشی چراتا ہے، اس خاندان کے پاس نہ زمین ہے نہ گھر، سوریا ہریجن اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ ایک جھونپڑی میں رہتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل جب ضعیف خاتون پنشن لینے بینک گئی تو اس کا انگوٹھا ریکارڈ سے مل نہیں رہا تھا، ایسے میں خاتون بغیر پنشن لئے گھر واپس آنے پر مجبور ہوگئیں۔اس واقعے پر سٹیٹ بینک آف انڈیا کے مینیجر نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ خاتون کو اپنی ٹوٹی ہوئی انگلیوں کی وجہ سے رقم نکلوانے میں پریشانی کا سامنا ہے، بینک اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…