پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

عمران خان سے تحقیقات، جے آئی ٹی کی کارروائی عدالتی فیصلے سے مشروط

datetime 21  اپریل‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان دیگر رہنمائوں سے تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی کی کارروائی کو عدالتی فیصلے سے مشروط کردیا۔جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں لاہورہائیکورٹ کے تین رکنی فل بنچ نے عمران خان اور دیگر رہنمائوں سے تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل اور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب چوہدری خلیق الزمان عدالت پیش ہوئے۔ عمران خان اور فواد چوہدری کے وکلا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت روز کے معمولات نمٹانے کا اختیار رکھتی ہے، اسے جے آئی ٹی کی تشکیل کا قانونی اختیار نہیں ہے، ہم تفتیش نہیں رکوانا چاہتے ہیں، ہمیں انتخابات سے دور رکھنے اور ڈرانے کیلئے دہشت گردی کی دفعات لگائی گئیں۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل نے جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کیلئے دائر درخواست کی مخالفت کی۔ شان گل نے کہا کہ امن و امان قائم رکھنا نگران کابینہ کا قانونی اختیار ہے، کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے قانونی طریقہ کار کے مطابق جے آئی ٹی تشکیل دی۔لاہورہائیکورٹ نے حکم امتناعی کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کی کارروائی کو عدالتی فیصلے سے مشروط کرتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ عدالت تفتیش کے عمل کو نہیں روک سکتی۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے تحفظات اور دلائل کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

موضوعات:



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…