لاہو ر(این این آئی) عید سے پہلے عیدی کا مطالبہ، کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے افتخار احمد سے عیدی مانگ لی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والے میچ میں بارش نے جہاں میچ کا مزہ کرکرا کیا وہیں کھلاڑیوں نے ڈریسنگ روم میں خوب انجوائے کیا اور ایک دوسرے سے چھیڑ خانی کی۔
پی سی بی کی جانب سے ڈریسنگ روم کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں بابراعظم نے افتخار احمد سے عیدی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا ہمیں عیدی دینا بنتا ہے، اس موقع پر رضوان نے بھی بابر کا ساتھ دیا اور افتخار سے عیدی مانگی۔بارش سے متاثرہ میچ کے دوران کھلاڑیوں نے ڈریسنگ روم میں خوشگوار لمحات گزارے۔