بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کی چین کو چاول کی برآمدات میں 53 فیصد اضافہ

datetime 20  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے سفارت خانے میں تعینات کمرشل قونصلرغلام قادر نے کہا ہے کہ 2022 میں پہلی بار پاکستان کی چین کو چاول کی برآمدات 10 لاکھ ٹن سے زیادہ کے حجم کیساتھ 455 ملین امریکی ڈالر سے تجاوز کرگئی۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق غلام قادر نے اشارہ کیا کہ عوامی جمہوریہ چین کے کسٹمز کی

جنرل ایڈمنسٹریشن (جی اے سی سی) کے مطابق گزشتہ سال، زرعی مصنوعات کی دو طرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا اور چین نے پاکستان سے مختلف اقسام کے 1.19 ملین ٹن سے زیادہ چاول درآمد کیے جو 1.19 ملین ٹن سے زائد چاول کی درآمدات ہیں۔گزشتہ سا ل کے مقابلے میں 53 فیصد زیادہ ہیں۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ دونوں حکومتوں کی طرف سے سہولت اور تاجروں کی محنت کی وجہ سے چین کو ہماری چاول کی برآمدات پہلی بار ایک ملین ٹن سے تجاوز کر گئیں۔ چین کے کھلنے کے ساتھ ان برآمدات میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے اعدادوشمار کے مطابق، 2022 میں، پاکستان سے چین کی سیمی یا ہولی ملڈ چاول (کموڈیٹی کوڈ: 10063020) کی درآمدات 211.88 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ دو قسم کے ٹوٹاچاول (کموڈیٹی کوڈ :01,04,020) 10064080) بالترتیب 162.78 ملین اور 80.74 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔قادر نے کہاچینی حکومت آف لائن اور آن لائن پویلین قائم کر کے پاکستان کی مدد کر رہی ہے اور پاکستانی چاول نے چین میں ای کامرس پلیٹ فارم کو حیران کر دیا ہے اور اس کی فروخت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ ہم جی اے سی سی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ پاکستانی چاول کے مزید کاروباری اداروں کی رجسٹریشن ہو سکے اور ہماری برآمدات میں مزید اضافہ ہو۔کمرشل قونصلر نے چائنہ اکنامک نیٹ کو بتایا کہ پاکستانی چاول اپنے بہترین ذائقے اور معیار کی وجہ سے چینی مارکیٹ میں مقبول ہو رہا ہے جبکہ جی اے سی سی میں رجسٹرڈ پاکستانی اداروں کی کل تعداد میں بھی گزشتہ سال اضافہ ہوا اور اب یہ تعداد 62 ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…