لاہور ( این این آئی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچویں اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی گیٹ منی ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے عطیہ کی جائے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترکی اور شام کا سرحدی علاقے میں 6فروری کو آنے والے بدترین زلزلوں لرز اٹھا تھا جس میں 65ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ صحت کی سہولیات سمیت ضروری بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوگیا تھا۔اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ پنجاب حکومت کے ساتھ ملکر متاثرہ لاکھوں افراد کے لیے عطیات جمع کرنے میں کردار ادا کرے گا۔دوسری جانب میچ سے قبل دونوں ٹیمیں ایک خصوصی کیپ پہنیں گی تاکہ مشکل لمحے سے گزرنے والے دونوں ممالک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جاسکے۔