جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ بیس ہزار ارب ڈالر کا قرض لیا، بڑا دعویٰ

datetime 19  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی بداعمالیوں کی وجہ سے منہ پر بالٹی ڈال کر باہر نکلتا ہے،نالائق ٹولے عمران خان کی حکومت سے پہلے ملک پھلتا پھولتا جا رہا تھا،ہم نے دیوالیہ ہونے سے بچایا،پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ بیس ہزار ارب ڈالر کا قرض لے لیا،

معیشت، فارن پالیسی کا جنازہ نکال دیا،عمران خان کی ناقص پالیسیو ں سے ملک میں مہنگائی ہوئی،4 سال ملک میں لو ٹ مار کا بازار گرم رہا،عمران خان کے دورمیں عوام نے جو بدحالی برداشت کی اس کو خوشحالی میں بدلنا ہے،نوجوانوں کو روز گار اور عوام کو سستی اشیائے خورونوش فراہم کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پریس کانفرنس کا مقصد عوام کے سامنے حقائق رکھنے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان آج بالٹی کے نیچے چھپ کر عدالت اور باہر نکلتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ چار سال ملک کے اوپر مسلط رہنے والا ٹولے کو عدم اعتماد کے زریعے نکالا گیا۔انہوںنے کہاکہ چار سال میں ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا گیا، کشمیر کا سودا کر دیا گیا۔انہوںنے کہاکہ آج ڈھٹائی کے ساتھ کہتے ہیں عوام ہمارے ساتھ ہے۔انہوںنے کہاکہ جب پی ڈی ایم کی حکومت آئی تو کہا گیا کہ ملک دیوالیہ ہونے والا ہے لیکن اللہ کے فضل سے ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ انہوںنے کہاکہ اس نالائق ٹولے عمران خان کی حکومت سے پہلے یہ ملک پھلتا پھولتا جا رہا تھا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ ملک میں مہنگائی کی شرح تین اشاریہ آٹھ فیصد تھی۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ ملک میں چودہ ہزار میگاواٹ کے پروجیکٹ لگائے گئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ بیس ہزار ارب ڈالر کا قرض لے لیا۔انہوںنے کہاکہ عمران ٹولے نے معیشت، فارن پالیسی کا جنازہ نکال دیا۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ ملک میں دہشت گردی ختم ہو گئی تھی یہ دہشت گردوں سے مذاکرات کرتے رہے۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ آج یہ کہہ رہے ہیں مفت آٹا کیوں دیا جا رہا ہے،ان کے دور میں چینی عوام کو لائنوں میں لگوا کر دی جاتی تھی۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ملک میں چلتے منصوبے بند کر کے گئے۔انہوںنے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ کے زریعے ریلیف دی گیا۔انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت نے کسان کو ریلیف دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں عوام کے لئے سو ارب روپے خرچ کئے گئے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے 18سو بلین کا پیکج کسانوں کو دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ موجودہ حکومت نے بہادری کے ساتھ عوام کو اس دلدل سے نکالا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے بجلی کی پیداوار میں کوئی اضافہ نہیں کیا، ملک میں آٹھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی۔انہوں نے کہاکہ 4 سال ملک میں لو ٹ مار کا بازار گرم رہا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ اتحادی حکومت ملکی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ 2018 میں شرح نمو6.2 فیصد پر تھی۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے دور میں ملک تیزی سے ترقی کر رہا تھا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ترقی کرتی ہوئی معیشت کا پہیہ روک دیا،عمران خان کے دور میں 60 لاکھ لوگ بے روزگار ہوئے،عمران خان کے دور میں 2 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت عوام کو ریلیف فراہم کر رہی ہے۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز کو بڑھا کر400 ارب کیا۔ انہوںنے کہاکہ اتحادی حکومت نے 1800 ارب کا تاریخ کسان پیکج دیا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ سیلا ب کے بعد اتحادی حکومت نے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کا کام شروع کیا،سیلاب متاثرہ علاقوں میں 100 ارب روپے خرچ کیے گئے۔ انہوںنے کہاکہ اتحادی حکومت نے ایک سال میں 1800 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی۔ انہوں نے کہاکہ عمران کے چار سالہ دور میں سسٹم میں ایک میگاواٹ بجلی بھی شامل نہیں کی گئی۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان کے دور میں ڈالر 118 سے 189 روپے پر پہنچا،ہمارے ایک سالہ دور میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 74 فیصد کمی ہوئی۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان کے دورمیں عوام نے جو بدحالی برداشت کی اس کو خوشحالی میں بدلنا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہماری کامیاب خارجہ پالیسی کے باعث دوست ممالک کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا،۔ انہوںنے کہاکہ عمران دور میں صحافیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوںتنے کہاکہ نوجوانوں کو روز گار اور عوام کو سستی اشیائے خورونوش فراہم کریں گے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…