اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

آپ میرے لیے چاچا نہیں، بوم بوم ہو’جارحانہ اننگز کھیلنے پرآفریدی بھی افتخار احمدکے معترف

datetime 18  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں دھواں دھار اننگز کھیلنے پر افتخار احمد کی تعریف کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شاہد آفریدی نے افتخار احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ میرے لیے چاچا نہیں بلکہ بوم بوم ہو۔شاہد آفریدی نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ آپ یہ میچ جیت کر اس اننگز کو یادگار بنا دیتے، پھر بھی آپ بہترین کھیلے ہو، ایک بہترین کرکٹ کھیلی گئی۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ فینز نے میچ کو انجوائے کیا۔شاہد آفریدی نے اپنی پوسٹ میں پی سی بی اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔دوسری جانب افتخار احمد نے شاہد آفریدی کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ لالہ آپ کے پیار اور میری پرفارمنس کو سراہنے کا شکریہ۔افتخار احمد کا کہنا ہے کہ آفریدی کا مجھے اپنے نام بوم بوم سے پکارنا فخر اور عزت کی بات ہے۔واضح رہے کہ تیسرے ٹی ٹونٹی میں افتخار احمد نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 24گیندوں پر 6چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے 60رنز بنائے تھے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…