پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

ٹریفک کا المناک حادثہ، پولیس کے 6 جوان شہید

datetime 16  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوتھل (این این آئی) وڈھ کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ لسبیلہ پولیس کے 6 جوان شہید ہوگئے،پولیس اہلکار کوئٹہ میں ٹریننگ کے بعد عیدالفطر کی چھٹیوں کے سلسلے میں کارمیں اپنے آبائی ضلع لسبیلہ کے شہر بیلہ آرہے تھے کہ بدقسمتی سے کار وڈھ کے قریب قومی شاہراہ پر کھڑے کرین سے ٹکرا گئی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو،

سینئر صوبائی وزیر محمدصالح بھوتانی، وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، سابق وزیر اعلیٰ اور رکن صوبائی اسمبلی جام کمال خان، ایم این اے محمداسلم بھوتانی،شہزاد بھوتانی،ایس ایس پی لسبیلہ محمد ایوب اچکزئی اور دیگر نے سانحہ وڈھ پر سوگوار خاندانوں سے تعزیت،ہمدردی اور یکجہتی کا اظہارکیاہے۔تفصیلات کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کوئٹہ سے لسبیلہ آنے والے 6 پولیس کے جوان وڈھ کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ میں شہید ہوگئے پولیس اہلکار کوئٹہ میں اپ گریڈ کورس کے سلسلے میں گئے تھے اور عیدالفطر کی چھٹیوں کی سلسلے میں کار میں اپنے آبائی شہر بیلہ آرہے تھے کہ بدقسمتی سے کار وڈھ کے قریب قومی شاہراہ پر کھڑے کرین سے ٹکرا گئی،جس کے نتیجیمیں عبدالمجید،دھنی بخش،نواز علی، محمد اسلم، عبدالجبار، طلاالخیر شامل ہیں،نواز علی، دھنی بخش، عبدالجبارکا تعلق بیلہ کے نواحی علاقے اسحاقانی جب کہ محمد اسلم اور عبدالمجید جوکہ دونوں قریبی رشتے دار ہیں اور ان کا تعلق بیلہ کے مضافاتی علاقے سرینواری سے ہے۔اور طلحہ الخیر رونجھو کا تعلق بھی بیلہ سے ہے۔رات گئے جب یہ خبر بیلہ پہنچی تو ہر آنکھ نم اور ہر شخص سوگوار ہوگیا۔دریں اثناء وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، سینئر صوبائی وزیر صالح بھوتانی، وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، سابق وزیر اعلیٰ جام کمال خان،ایم این اے محمداسلم بھوتانی،شہزاد بھوتانی،ایس ایس پی لسبیلہ محمد ایوب اچکزئی اور دیگر کا سانحہ وڈھ پر سوگوار خاندانوں سے تعزیت،ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے

اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو یہ ساں حہ عظیم حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔وزیراعلء بلوچستان میر عبدالقدوس نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ مین RCD قومی شاہراہ کوئٹہ ٹو کراچی کو دو رویہ بنانے کے منصوبے پر عملدرآمد تیز کر کے اسے جلد مکمل کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…