بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

مکی آرتھر کو کئی کشتیوں کی سواری کا گرین سگنل مل گیا

datetime 16  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ڈاربی شائر سے مکی آرتھر کو کئی کشتیوں کی سواری کا گرین سگنل مل گیا، وہ انگلش کائونٹی، فرنچائزز اور دی ہنڈرڈ کے ساتھ پاکستان ٹیم کیلئے بھی دستیاب ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مکی آرتھر کی بطور کنسلٹنٹ خدمات حاصل کی جارہی ہیں، وہ اس وقت ڈاربی شائر کے ساتھ زیرمعاہدہ ہیں

تاہم انھیں پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا گرین سگنل مل چکا۔انگلش کائونٹی کے چیف ایگزیکٹیو ریان ڈوکٹ نے کہاکہ مجھے باکسنگ ڈے کے موقع پر آرتھر کی ایک فون کال موصول ہوئی تھی، وہ اس وقت ہونے والی بات چیت سے ہی مکمل طور پر کلیئر ہیں ،آرتھر ڈاربی شائر کے پروجیکٹ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اسے آگے بڑھانے کیلئے پْرعزم ہیں، اس کے ساتھ وہ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ ان کا کام ابھی ختم نہیں ہوا اور انٹرنیشنل سطح پر کوچنگ کا شوق بدستور موجود ہے، اس لیے ہم اب معاملات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب ہم نے مکی آرتھر جیسے اعلیٰ معیاری کوچ کی خدمات حاصل کی تھیں تب ہی جانتے تھے کہ ان کو اس طرح کی آفرز آئیں گی، اسی لیے کلب نے آرتھر کو غیرملکی ٹی 20 لیگز اور اگست کے مہینے میں دی ہنڈرڈ ٹیم کے ساتھ منسلک ہونے کی اجازت دینے کا ذہن بنالیا تھا، ہم انھیں دنیا کے الیٹ کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔ریان ڈوکٹ کے مطابق آرتھر پاکستان ٹیم کے ہمراہ ورلڈکپ کیلیے بھارت اور پھر آسٹریلیا کا سفر کرسکتے ہیں، ڈوکٹ اور ڈاربی شائر کے دیگر بورڈ ممبرز نہیں سمجھتے کہ اس سے آرتھر کی توجہ منتشر ہوگی، وہ ابھی سے اس پر کام شروع کرچکے کہ ڈاربی شائر کی ٹیم 2024 میں کیسی ہوگی، ان کے پی سی بی سے منسلک ہونے سے ہمیں شان مسعود اور حیدر علی کے بعد مزید ٹاپ پاکستانی ٹیلنٹ میسر آسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…