بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان پر مالی سال 2025 تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، مہنگائی اور ادائیگیوں کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ

datetime 15  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عالمی بینک نے پاکستان اکنامک ڈیولپمنٹ آؤٹ لْک اینڈ رسک رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال کے تحت پاکستان کی معیشت کو تاحال سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، ملک میں مزید 39 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔

غربت بڑھنے کی وجہ سیلاب کی تباہی، مہنگائی اور بیروزگاری ہے لہٰذا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زرعی پیداواربڑھانیکی ضرورت ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر ایک ماہ کی درا?مد سے بھی کم ہیں اور مہنگائی 25 فیصد سے زائد ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2025 تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، مہنگائی اور ادائیگیوں کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ ہے جس کے تحت سال 2024 اور 2025 تک ادائیگیوں کا بوجھ 29 ارب ڈالر سالانہ پہنچنے کا خدشہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں قرضے معیشت کا 74 فیصد ہیں، پاکستان کے ایف آر ڈی ایل قانون کے تحت قرضے معیشت کا 60 فیصد ہونیچاہئیں، اس کے علاوہ پاکستان میں مالیاتی خسارہ 6.7 فیصد تک پہنچنیکا اندیشہ ہے جب کہ معاشی ترقی کی شرح محض 0.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال پیٹرولیم مصنوعات 55 فیصد مہنگی اور بجلی 47 فیصد مہنگی ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2025 تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ کر جی ڈی پی کا 2.2 فیصد تک پہنچ جائے گا، آئی ایم ایف سمیت چینی کمرشل بینکوں کا قرض اوربانڈزکی ادائیگیاں کرناہوں گی، گروتھ ریٹ اورمہنگائی زیادہ رہنیکے باعث خط غربت میں کمی نہیں ہوسکے گی۔عالمی بینک کی رپورٹ میں سیلزٹیکس میں ہم آہنگی اور اِنکم ٹیکس اصلاحات ناگزیرقراردی گئی ہیں۔عالمی بینک کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سامنا ہے، استحکام کیلئے معاشی ٹیم کو اکنامک ریفامز اسٹریٹجی پرفوکس کرنیکی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…