اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان معیشت کو بڑا سہارا مل گیا ، چین سے کروڑ وں ڈالرز پاکستان کو موصول ہو گئے

datetime 14  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این ا ین آ ئی )چین کی جانب سے 30 کروڑ ڈالر پاکستان کو موصول ہوگئے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مجموعی طور  پر چین کے بینک نے پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر  قرض فراہم کیا ہے، یہ رقم چین کے آئی سی بی سی بینک سے کمرشل قرض کے طور پر ملی ہے۔ذرائع  کے مطابق اس سے پہلے پاکستان کو دو قسطوں میں ایک ارب ڈالر موصول ہوچکے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ پاکستان کو چین سے قرضے کی نئی قسط آج ملے گی۔وزیر خزانہ کے مطابق چین سے قرضے کی قسط 30 کروڑ ڈالر کی ہوگی۔ دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے آئی ایم ایف کو ایک ارب ڈالر امداد کی تصدیق کر دی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ایک ارب ڈالر مالی امداد کی تصدیق کر دی،یو اے ای حکام نے آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کردیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے پیغام میں کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطے میں ہے، ایک ارب ڈالر جمع کرانے کیلئے دستاویز کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔دوسری جانب اب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اسٹاف لیول معاہدہ ہونے میں صرف سعودی عرب کی تصدیق باقی ہے۔وزارت ِخزانہ کے ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز کی فنانسگ اگلے ہفتے متوقع ہے۔وزارت ِخزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب سے تصدیق کی بعد آئی ایم ایف کی بیرونی فنانسگ کی شرائط پوری ہو جائیں گی۔خیال رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے پاکستان کیساتھ جلد سٹاف لیول معاہدے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ روز ایک اوراہم ورچوئل اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی قیادت وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کی جبکہ وزارت خزانہ، اقتصادی امورکے سیکرٹریز اور گورنر سٹیٹ بینک واشنگٹن سے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف اینٹونیٹ منیسہ نے پاکستان کی معاشی صورتحال اوراصلاحات پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کے پیشگی اہداف پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔آئی ایم ایف کی ڈپٹی ایم ڈی نے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے سٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط کا یقین ظاہر کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…