منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سادے کاغذ پر لکھوالیں، میں وزارتِ عظمی کاامیدوارنہیں،شاہد خاقان

datetime 14  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہا ہے کہ سادے کاغذ پر لکھوالیں، میں وزارتِ عظمی کاامیدوارنہیں، اب آپ کو وزیر اعظم ڈھونڈنے پڑیں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ عدالتوں میں کیمرہ لگائے جائیں تاکہ عوام کو علم ہو سکے،

عدلیہ ہر چیز کا نوٹس لیتی ہے سوائے یہ دیکھنے کہ عدالتوں میں کیا ہو رہا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہر شخص کی نظریں اس وقت سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں،آج ملک کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے،ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ شہبازشریف اورکابینہ توہین عدالت پر گئے توکیاآپ پھروزیراعظم بنیں گے تو سابق وزیراعظم نے کہا سادے کاغذ پر لکھوا لیں میں وزارتِ عظمی کاامیدوارنہیں، اب آپ کو وزیر اعظم ڈھونڈنے پڑیں گے۔انہوںنے کہا کہ ایسا قانون جو پارلیمان نے پاس کیا صدر نے دستخط نہیں کئے، قانون پر عدالتیں تشریح کر سکتی ہیں لیکن قانون بنانا عوام کے نمائندوں کا کام ہے،اج ملک کی ضرورت ہے کہ ہر ادارہ اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جب عدالتیں اپنی من مانی شروع کر دیں پھر انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے، آج ملک میں انتشار کی کیفیت ہوگی تو اس کا اثر ملک کی معیشت پر پڑتا ہے۔موجودہ چیف جسٹس اپنی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ تاریخ یا عوام کرے گی،دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا کہ فیصلوں پر اپیل نہ ہو۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب میں پیشیوں کو چوتھا سال شروع ہوگیا ہے،چیف جسٹس کی ذمہ داری ہے کہ عدالتوں سے انصاف ملے، سوموٹو تو لیا جاتا ہے کبھی یہ نہیں دیکھا جاتا کہ عدالتوں میں کیا ہو رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ آج سڑک پر چلنے والا شخص بھی یہ بتا سکتا ہے کہ

کس کیس کا کیا فیصلہ آئے گا،آسان حل تھا کہ فل کورٹ بنا کر معاملے کو نمٹا دیا جاتا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ عدالتیں کسی قانون کو اسٹرائیک ڈاون نہیں کرسکتی،سوموٹو نوٹس لینے کے بعد اپیل کا حق بھی ہوتا ہے

ایسا نہیں کیا گیا، جب من مانی کے بینچ بنتے ہیں تو لوگ تو تنقید کرتے ہیں،ہمارے نظام کی بہت سی خرابیاں ہیں،یہاں لوگ کتنے سالوں سے انصاف کے لئیے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…