منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کراچی ایئرپورٹ،فوڈ کائونٹرز پر نامناسب پیپر پلیٹ میں کھانا دینے کا انکشاف

datetime 12  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے فوڈ کائونٹرز پر نامناسب پیپر پلیٹ میں کھانا دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ایک معروف بین الاقوامی مشروبات کمپنی کے فوڈ کانٹرز پر مخصوص میڈیکل پروڈکٹ کی پیکنگ سے بنی پیپر پلیٹ میں مسافروں کو کھانے کی اشیا فراہم کی گئیں۔بارڈر ہیلتھ سروسز نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے

جناح ٹرمینل پر موجود متعلقہ کمپنی کے تمام فوڈ کائونٹرز سیل کر دیئے ہیں۔کراچی کے جناح ٹرمینل پر ایک مسافر نے مخصوص میڈیکل پروڈکٹ کی پیکنگ سے بنی پیپر پلیٹ میں سینڈوچ کھاتے ہوئے پلیٹ پر پروڈکٹ سے متعلق لکھی تحریر نوٹ کی اور پیپر پلیٹ اور فوڈ کائونٹر کی ویڈیو بنا کر وائرل کر دی۔بارڈر ہیلتھ سروسز نے اس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مخصوص میڈیکل پروڈکٹ کی پیپر پلیٹ میں کھانے کی اشیا دینے والی کمپنی کے کراچی ایئرپورٹ پر تمام فوڈ کائونٹر سیل کر دیئے۔ڈائریکٹر بارڈر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر مرتضی شاہ نے اس ضمن میں کہا کہ حفظان صحت کی خلاف ورزی پر کارروائی کی ہدایت وفاقی وزیر صحت کی جانب سے دی گئی تھی۔اس معاملہ میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایئرپورٹ منیجر کی بدترین غفلت بھی سامنے آئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ جناح ٹرمینل پر کئی دنوں سے ملکی اور غیر ملکی مسافروں کو اسی پیپر پلیٹ میں کھانے کی اشیا پیش کی جا رہی تھیں۔ادھر ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قابل اعتراض تحریر والی پیپر پلیٹس استعمال کرنے والی کمپنی کے مقامی اور بین الاقوامی سیٹلائٹ ایریا میں موجود تمام کائونٹرز سیل کرکے بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…