ممبئی (این این آئی)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)میں ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما کی گرائونڈ میں اپنی اہلیہ سے کی جانے والی ویڈیو کال سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے صارفین نے خوبصورت قرار دیا۔گزشتہ روز آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا
جس میں دہلی کیپیٹلز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.4اوورز میں 172رنز بناکر آل آئوٹ ہوگئی۔جواب میں ممبئی انڈینز نے ہدف آخری گیند پر حاصل کیا اور ٹیم 6وکٹس سے کامیاب رہی، میچ میں کپتان روہت شرما نے 45 گیندوں پر 65 رنز اسکور کیے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔مقابلے کے بعد گرانڈ میں ہی روہت نے اپنی اہلیہ ریتیکا سے ویڈیو کال کی جس میں ان کی اہلیہ نے کہا کہ بیٹی سمائرا (سیمی)مین آف دی میچ کی ٹرافی دیکھ کر بے حد خوش ہوگی جس پر روہت نے کہا وہ بیٹنگ دیکھ کر خوش نہیں ہوئی؟۔روہت نے کہا کہ میں یہ ٹرافی اسی کے لیے لائوں گا، ریتیکا نے کہا کہ میں نے میچ ہمارے کمرے میں دیکھا، میں زور سے چیخ رہی تھی، میری آواز بالکل ختم ہوچکی ہے۔کرکٹر نے کہا کہ آخری اوور میں میں اندر چلا گیا تھا، مجھ سے آخری اوور نہیں دیکھا جانا تھا، میرے ناخن چبا چبا کر تقریباً ختم ہوچکے ہیں، میں اس گیم کا حصہ تھا، آئی پی ایل کے ان 15 سالوں میں میں نے اس قسم کے گیم بہت کھیلے ہیں۔















































