اسلام آباد(آئی این پی )گردشی قرضہ550 ارب روپے تک پہنچ گیا،ہر ماہ 5ارب روپے کا اضافہ،ٹیوب ویل چلانے کے لیے بجلی کے غیر قانونی کنکشنز کا استعمال معاشی نقصان کا باعث،پاکستان پن بجلی، ہوا، شمسی اور بایوماس جیسی قابل تجدید توانائی کی پیداوار کی وسیع صلاحیت کو بروئے کار لا کر بڑے پیمانے پر اپنے اخراجات کو کم کر سکتا ہے،قابل تجدید توانائی کے 600 ملین ڈالر کے 13 منصوبے وزارت توانائی کے پاس منظوری کے لیے زیر التوا ہیں، بجلی کی ناکافی پیداوار نے گردشی قرضے کا مسئلہ مزید بڑھا دیا ،پاکستان میں توانائی کی طلب میں سالانہ 9 فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔