بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

چینی طیاروں نے تائیوان کو چاروں اطراف سے گھیر لیا

datetime 10  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چین کے فوجی طیاروں نے تائیوان کو چاروں اطراف سے سِیل بند کرکے لائیو فائر کی مشقیں کیں جس سے سرحد پر کشیدگی بڑھ گئی۔ چین کی پیپلز لبریشن آرمی (PLA) کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے تحت ایئر فورس کے طیاروں نے تائیوان کے ارد گرد اڑان بھری اور چکر لگاتے رہے۔چین کے سرکاری میڈیا نے فوجی طیاروں کے

تائیوان کو چاروں طرف سے گھیر کر ہونے والی فوجی مشقیں براہ راست نشریات پر دکھائیں۔ ان فوجی مشقوں میں شیڈونگ طیارہ بردار جہاز بھی شامل تھا۔چین کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گولہ بارود سے لیس 70 سے زائد لڑاکا طیاروں اور 11 بحری جہازوں نے تائیوان میں اہم اہداف کو نشانہ بنایا۔ یہ مشق 3 روز تک جاری رہیں گی۔تائیوان کی فوج نے کہا کہ چین کے 35 طیاروں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ ہم صورت حال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور کسی بھی جارحیت کا ردعمل دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔جاپان نے بھی الزام عائد کیا کہ چینی طیاروں نے ان کے سرحد کے نہایت نزدیک 120 بار لینڈنگز کیں جن میں سے 80 لینڈنگز لڑاکا طیاروں اور 40 ہیلی کاپٹرز نے کیں۔جنوبی کوریا نے جنگی مشقوں کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مشقیں تائیوان کی صدر کے دورہ امریکا پر چین کے غصہ ظاہر کرنے کا طریقہ ہے۔دریں اثنا امریکا نے تائیوان کے نزدیک فوجی مشقوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحمل سے کام لینے کا مطالبہ کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ چین تائیوان کی صدر کے دورے کو اپنی جارحیت کے اظہار کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی ایسی چیز میں تبدیل کریں جو حقیقت پر مبنی نہ ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…