جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

انتخابی اخراجات کا بل کابینہ سے منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش

datetime 10  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات بیک وقت کرانے کی قراداد متفقہ منظور کر لی جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی کے حوالے سیانتخابی اخراجات بل 2023 کی کاپی سینیٹ میں بھی پیش کی گئی،سینیٹ کی سفارشات قومی اسمبلی بھجوائی جائیں گی ،ایوان میں اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے واک آئوٹ کیا۔

چیئرمین صادق سنجرانی نے سینیٹ اجلاس کی صدارت کی جس میں قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات بیک وقت کرانے کی حکومتی پارلیمانی لیڈرز کی قراداد سینیٹر طاہر بزنجو نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ ملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے اورتمام انتخابات بیک وقت ہونے ضروری ہیں،صرف پنجاب میں الیکشن کرانے سے دیگر چھوٹے صوبوں کرمنفی اثرات مرتب ہونگے،قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات بیک وقت ہونے سے وفاق مضبوط ہو گا۔طاہر بزنجو نے کہا کہ ملک مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرائی کی بجائے ملکی استحکام کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، بیک وقت الیکشن کروانے کی قرارداد منظور ہونے کے خلاف اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔ایوان میں ہنگامہ آرائی کی گئی۔اپوزیشن اراکین نے نعرے بازی کرتے ہوئے چیئرمین کے ڈائس کا گھیراو کیا۔اپوزیشن نے ایوان سے واک آوٹ بھی کیا۔اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے کہا کہ جو ڈاکہ آج اس ایوان پر ڈالا گیا اسکی مثال نہیں ملتی۔ہم نے جب ٹوکن واک آؤٹ کیا تو پلک جھپکتے میں انہوں نے سب بل پاس کروائے یہ الیکشن سے بھاگ رہیہیں۔یہ عمل غیرقانونی اور غیر پارلیمانی ہے۔ہم یہْ قرارداد کو مسترد کرتے ہیں۔پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی کے حوالے دیانتخابی اخراجات بل 2023 کی کاپی سینیٹ میں بھی پیش کی گئی۔بل کی کاپی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیش کی۔چئیرمین سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا اور چئیرمین نے منی بل پرسینیٹرزکی تجاویز جمعرات تک طلب کرلیں۔

منی بل پر کمیٹی رپورٹ جمعہ تک ایوان میں پیش کی جا? گی۔سینیٹ کی سفارشات قومی اسمبلی بھجوائی جائیں گی۔سینیٹ میں اپوزیشن کی طرف سے احساس راشن رعایت پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی قراداد مسترد کی گئی۔پی ٹی آئی کی ثانیہ نشتر نے قرارداد پیش کی تو حکومت نے اس کی مخالفت کی۔وفاقی وزیر تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شاذیہ مری نے کہا کہ

سابقہ حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام غیر قانونی طور پر تبدیل کرنے کی کوشش کی۔قانون میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہے، جس کو قراداد کے ذریعے ختم نہیں کیا جا سکتا۔اپوزیشن نے فراڈ کر کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے دوسرے پروگرامز میں استعمال کئے۔

ایوان نے پاکستان ماحولیاتی تحفظ ترمیمی بل 2023،ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی ترمیمی بل 2023 ،پاکستان ماحولیاتی تحفظ ترمیمی بل 2023 کی بھی منظوری دی۔سینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…