پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

اگر حکومت ایک ہی دن الیکشن کرانا چاہتی ہے توپھر یہ کام کرے، پی ٹی آئی کی شرط

datetime 8  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حکومت کو بحران سے نکلنے کیلئے اسمبلی توڑنے کی تجویز دے دی۔ایک انٹرویومیں اسد قیصر نے کہا کہ ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ماحول حکومت نے بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سنجیدہ ہے اور بحران سے نکلنا چاہتی ہے تو قومی اسمبلی کو توڑنا پڑے گا۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت حالات کنٹرول کرنے کے بجائے بحرانوں میں اضافہ کر رہی ہے، اگر حکومت ایک ہی دن الیکشن کرانا چاہتی ہے تو اسمبلیاں توڑ دے۔انہوں نے کہاکہ اسمبلیاں ختم کر دیں تو آئینی اصلاحات پر بات ہو سکتی ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ شہباز شریف فراغت کے ڈر سے الیکشن نہیں کرا رہا، مریم نواز کا رویہ ایک لیڈر کا نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی1973ء کے آئین کی خالق ہے لیکن اسی آئین کو توڑ بھی رہی ہے، پوچھتا ہوں پی پی آئین جوڑنے والی ہے یا توڑنے والی؟ اس نے آئین توڑا تو یہ بھٹو کی روح سے غداری ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…