منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

اسرائیلی حملوں کے شکار فلسطینی عوام کیلئے خصوصی پیغام

datetime 8  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی حملوں کے شکار فلسطینی عوام کیلئے خصوصی پیغام

لاہور ( این این آئی) اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطینی عوام پر تشدد کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اظہارِ ہمدردی کا پیغام جاری کردیا۔شاہین شاہ آفریدی نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت ہی معنی خیز اور خوبصورت انداز میں اپنے جذبات کی ترجمانی کی۔شاہین شاہ آفریدی نے لکھا کہ مومن ایک جسم کی طرح ہوتے ہیں، اگر جسم کا کوئی حصہ ٹھیک نہیں ہو تو پھر سارا جسم اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے، ہم بار بار مسجدِ اقصی میں ہونے والے ظلم کو محسوس کر سکتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ اللہ تعالی فلسطینی عوام کی مشکلات آسان فرمائے، آمین۔یاد رہے کہ فلسطینی شہر غزہ میں کئی دھماکے سنے گئے تھے اور اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر حملے کی تصدیق کی تھی۔اس سے قبل 5اپریل کو اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصی پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں 12فلسطینی زخمی ہوگئے تھے جبکہ اسرائیلی پولیس نے 350 سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…