منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

خاتون ڈی جے کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے افریقی طلبہ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ کا تحفہ

datetime 8  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوجہ(این این آئی)نائیجیریا کی میوزک پروڈیوسر فلورینس اوٹیڈولا نے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم افریقی طلبہ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ کی رقم بطور تحفہ دے دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلورینس کو ڈی جے کپی کے نام سے جانا جاتا ہے، انہوں نے حال ہی میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے افریقی اسٹڈیز میں ماسٹرز مکمل کیا ہے۔یونیورسٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ‘کپی فنڈ’ سے پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو غیر متوقع اور فوری مالی ضرورت کیلئے فنڈز مہیا کیے جاسکیں گے۔بین الاقوامی شہرت کی حامل 30 سالہ ڈی جے کپی کا کہنا تھا کہ انہوں نے یونیورسٹی میں بہت اتار چڑھائو دیکھے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فنڈ قائم کرنے کا بنیادی مقصد ان طلبہ کیلئے ذرائع پیدا کرنا ہے جنہیں ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے تاکہ تعلیم جاری رکھی جاسکے۔واضح رہے کہ ڈی جے کپی نائیجیریا میں تیل کا کاروبار کرنے والے امیر ترین شخص کی صاحبزادی ہیں۔وہ اس سے پہلے بھی بچوں کے حقوق، بچیوں کی تعلیم اور معذور افراد کی تنظیموں کو بڑے بڑے عطیات دے چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…