جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

آذربائیجان نے 4 ایرانی سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا

datetime 7  اپریل‬‮  2023 |

باکو(این این آئی)آذربائیجان نے ’’اشتعال انگیز اقدامات‘‘ پر چار ایرانی سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب باکو نے کہا کہ اس نے 6 افراد کو گرفتار کیا ہے جو ایرانی خفیہ اداروں سے منسلک تھے

اور کیسپین ملک میں بغاوت کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔واضح رہے کہ ایران اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات طویل عرصے سے کشیدہ ہیں، آذربائیجان ایران کے حریف ترکی کا قریبی اتحادی ہے۔ باکو نے حالیہ برسوں میں ایران کے علاقائی حریف اسرائیل کے ساتھ بھی تعلقات کو گہرا کیا ہے۔باکو میں وزارت خارجہ نے کہا کہ اس نے ایرانی سفیر کو ‘‘طلب’’ کیا ہے اور انہیں بتایا ہے کہ ‘‘ایرانی سفارت خانے کے 4 ملازمین کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑدیں کیونکہ انہیں ناپسندیدہ افراد قرار دیا گیا ہے‘‘اس میں کہا گیا کہ وہ ’’سفارتی آداب کے خلاف سرگرمی‘ ‘کا حصہ رہے لیکن مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ اس سے قبل باکو نے کہا تھا کہ اس نے 6 آذربائیجانی شہریوں کو گرفتار کیا، جن کے بارے میں کہا گیا تھا کہ’’ملک میں حالات کو غیر مستحکم کرنے کے لیے انہیں ایرانی خفیہ اداروں نے بھرتی کیا تھا‘‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…