پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

معصوم ننھے بچے کے خانہ کعبہ کو چھونے کا منظر، سکیورٹی اہلکار کا شاندار رویہ

datetime 7  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں سوشل میڈیا پرایک ویڈیو کلپ سے شاندار رد عمل اور تعریفی تبصرے حاصل کرلیے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس ویڈیو میں ایک معصوم بچے نے اللہ سے اپنی محبت کا اظہار شاندار طریقہ سے خانہ کعبہ کو چھو کر کیا۔ اس موقع پر سکیورٹی اہلکار کی جانب سے بچے سے

شفقت اورنرمی کے سلوک کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ۔حرم مکی میں آنے والے ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ بیت اللہ شریف کو چھو لے تاہم اس کے لیے موقع ہر وقت دستیاب نہیں ہوتا۔ مطاف میں موجود ایک بچے نے اپنے رب کی محبت میں خانہ کعبہ کو اس وقت چھونے کی کوشش کری ڈالی جب مسجد میں نماز کے لیے جماعت کھڑی ہوگئی تھی۔ ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معصوم بچہ اچانک بے ساختہ انداز میں خانہ کعبہ کی طرف دوڑا۔ اس موقع پر سکیورٹی گارڈ نے انتہائی شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے اجازت بھی دے دی اور بچہ خوشی سے خانہ کعبہ کو لمس کرکے واپس آگیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متحرک افراد نے اس منظر کو خوبصورت اور شاندار قرار دیا اور کہا کہ ضیوف الرحمن کی خدمت میں شریک سکیورٹی اہلکاروں نے انتہائی شاندار مثالیں قائم کی ہیں۔ اور یہی بات مکہ مکرمہ میں مسجد حرام میں پیش آنے والے اس بچے کے واقعہ میں بھی ایک مرتبہ پھر سامنے آگئی۔صارفین نے کہا المسجد الحرام میں تعینات گارڈ نہ صرف زائرین کی حفاظت کرتے ہیں بلکہ اس دوران وہ آنے والوں کی مختلف طریقوں سے مدد اور رہنمائی کرکے تعریفی کلمات اوردعائیں بھی سمیٹ لیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…