لاہور( این این آئی)لاہورمیں خاتون ڈاکٹرکی موت کے معاملے پر ہڑتال کرنے والے ینگ ڈاکٹرزنے پنجاب حکومت سے بڑامطالبہ منوالیا۔پنجاب حکومت نے ہیلتھ پروفیشنلزالائونس دینے کا فیصلہ کر لیا جس کے تحت محکمہ صحت پنجاب نے گریڈ 17کو 28ہزار، گریڈ 18سے 20تک کے لیے 19ہزارالائونس کی سمری محکمہ خزانہ کوارسال کردی۔وزیرصحت پنجاب جاوید اکرم کے مطابق مہنگائی کو مدنظررکھتے ہوئے ہیلتھ پروفیشنل الاونس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ہیلتھ پروفیشنل الاوئنس کا اطلاق 2022ء کے پے اسکیل پرہوگا۔















































