لاہور (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بیٹر اعظم خان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی ہوم سیریز ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پر بیان سامنے آ گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں اعظم خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اعظم خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ٹیم میں واپس آنے کے لیے اپنے کھیل اور فٹنس پر محنت کر تا رہوں گا۔