منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

چیف جسٹس فیصلہ سنائیں ہم دیکھیں گے کون اسے نہیں مانتا، فواد چودھری

datetime 3  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اپنا فیصلہ سنائیں ہم دیکھیں گے کون فیصلہ نہیں مانتا،پورا پاکستان چیف جسٹس کے پیچھے کھڑا ہے، حکومت کی کوئی حیثیت نہیں، یہ اس وقت کہیں باہر نہیں نکل سکتے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پورا پاکستان چیف جسٹس کے پیچھے کھڑا ہے، حکومت کی کوئی حیثیت نہیں، یہ اس وقت کہیں باہر نہیں نکل سکتے، جس پارلیمنٹ میں راجہ ریاض اپوزیشن لیڈر ہو اس پارلیمنٹ کو کون مانے گا؟، یہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندگی نہیں کر رہی۔فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کے لوگ نیا الیکشن چاہتے ہیں، ہم تو عام انتخابات کی طرف جانا چاہتے ہیں چلیں خیبرپختونخوا، پنجاب میں ہی کرائیں، ملک کو بنانا ری پبلک بنا دیا گیا ہے، ہمیں اسی طرح ڈٹ کر رہنا ہے جیت ہماری ہو گی، جب سے شہباز شریف وزیر اعظم بنا ایسا لگتا ہے اس ملک کو برائیوں نے گھیر لیا، جس حکومت کے پاس ووٹ کے ذریعے اختیار نہیں وہ حکومت نہیں کر سکتا۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے، آج وکلا کو ہی سپریم کورٹ جانے سے روکا جا رہا تھا، آج سارے وکلا نے آئین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، وکلا کا اظہار یکجہتی کرنا ثابت کرتا ہے آئین کے رکھوالے موجود ہیں، ایسے لوگ پنجاب، خیبرپختونخوا میں وزیر بن گئے جن کو کوئی نہیں جانتا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے کہا کہ قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان کو مشکل وقت سے نکالنے کا وقت آگیا۔اسد عمر نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے سامنے الیکشن التوا کرنے کا آئینی عذر نہیں رکھا گیا، حکومتی عہدیداروں نے عدلیہ اور ججز میں دراڑ اور ابہام ڈالنے کی کوشش کی،

پاکستان الیکشن کی طرف جارہا ہے، قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ حکومت نے ازخود نوٹس پر اعتراض اٹھایا تاہم موجودہ کیس میں اسپیکرپنجاب اسمبلی اور میں مدعی تھے، حکومت کے پاس کیس سے متعلق نہ دلائل ہیں اور انھوں نے کیس لڑنے کی کوشش بھی نہیں کی، سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ الیکشن کیلئے21 ارب روپے نہیں ہیں،

حیرت ہے ایٹمی طاقت والے ملک کے پاس21 ارب روپے نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی حکومت کی تبدیلی پر بھی 5 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا تھا تاہم عمران خان اور پی ٹی آئی عدلیہ پر حملہ آور نہیں ہوئی بلکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کیا۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، حریفوں کو الیکشن میں سیاسی موت نظر آرہی ہے، یہ لوگ نہ حقیقی کیس چاہتے ہیں اور نہ مذاکرات کرنے کے خواہاں ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سپریم کورٹ منگل کو فیصلہ سنائیگی پاکستان کو مشکل وقت سے نکالنے کا وقت آگیا۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے مؤقف میں تضاد ہے انھوں نے بند کمرہ عدالت میں پوری عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کی بات کی تاہم عدالت میں ان کے وکلا نے مختلف بیان دیا، پی ڈی ایم کے وکلا عدالت میں بات کرنے کیلئے وقت مانگتے رہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بینچ نے تحمل سے تمام فریقین کا نقطہ نظرسنا، چیف جسٹس نے کہا کہ ہم آئین و قانون کے پابند ہیں، الیکشن کمیشن کے وکیل کوئی ٹھوس دلائل پیش نہ کرسکے، الیکشن التوا کیس میں دلائل مکمل ہوگئے قوم کو انتظار ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…