جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پرائیویٹ حج ناقابل یقین حد تک مہنگا ہونے کا امکان

datetime 3  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے رواں برس 2023 کے پرائیویٹ حج کیلئے سب سے مہنگے اور سستے پیکج کی رقم مقرر کردی۔ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور آفتاب درانی کے مطابق سب سے مہنگے پیکج کی حد32 لاکھ 50 ہزارسے زائد مقرر کی گئی ہے ،

پرائیویٹ حج آپریٹرزکا سب سے سستا پیکج 11 لاکھ 80 ہزار روپے ہے، اس کے علاوہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کے لیے 12 پیکج مقررکیے گئے ہیں۔آفتاب درانی کے مطابق قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اوروعدے کے مطابق سہولیات فراہم نہ کرنے والے آپریٹر کو سزا دی جائیگی، سزاؤں کے تعین کا وزارت مذہبی امورنے باقاعدہ طریقہ کارطے کررکھا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ مقررسہولیات سے زائدکیخواہش مندعازم حج کو رقم بھی زائددینی ہوگی، پرائیویٹ حج کرنے والے بعض عازمین آخری دنوں میں سعودی عرب جاتے ہیں اور حج سے چند روز قبل ہوٹل مہنگے ہوتے ہیں جن میں فور اور فائیو اسٹار ہوٹل مزیدمہنگے ہو جاتے ہیں۔ذرائع مذہبی امور نے بتایا کہ رواں برس حج کیلئے پاکستان کا کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار210 ہے اور حج کوٹے کا نصف نجی حج اسکیم کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 89 ہزار 605 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…