اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

برطانیہ میں پاکستانی ساتھی کی توہین کرنے پر بھارتی ڈاکٹر کو سزا مل گئی

datetime 1  اپریل‬‮  2023 |

لندن (این این آئی)ہیرفورڈ کانٹی ہسپتال لندن میں ایک بھارتی ڈاکٹر کو اپنی پاکستانی مسلمان ساتھی کو بار بار پورکی سوسیجز کہنے پر6 ماہ کیلئے ملازمت سے معطل کردیا گیا۔ڈاکٹر کولتھور ایشوری پر پاکستان سے تعلق رکھنے والی خاتون ساتھی کی جانب سے توہین اور نسلی حملے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

میڈیکل پریکٹیشنرز ٹریبونل کے مطابق ڈاکٹر کولاتھور ایشوری نے ہسپتال میں اپنے ساتھی پر گندے پانی سے کیتلی بھرنے کا بھی الزام عائد کیا۔یہ واقعات اس وقت پیش آئے جب دونوں نومبر 2019میں وائی ویلی این ایچ ایس ٹرسٹ کی جانب سے فراہم کردہ رہائش گاہ میں قیام پزیرتھیں۔میڈیکل پریکٹیشنرز ٹریبونل نے فیصلہ دیا کہ ڈاکٹر ایشوری کا رویہ افسوسناک تھا اور یہ سنگین بدتمیزی کے مترادف تھا جس پر انہیں 6 ماہ کے لیے معطل کیا جاتا ہے۔ ٹریبونل نے پینل نے معاملہ 27 فروری سے 2 مارچ کے درمیان سنا۔بھارتی ڈاکٹر ایشوری نے اپنے اوپرعائد کیے جانے والے الزامات میں سے کسی کا بھی اعتراف نہیں کیا تاہم انہوں نے کہا کہ اگر انہوں نے نادانستہ طور پر جرم کیا ہے تو انہیں افسوس ہے۔ڈاکٹر اے نے ارکان کو بتایا کہ وہ نومبر 2019میں بین الاقوامی تربیتی فیلو کے طور پر پاکستان سے ہیرفورڈ پہنچی تھیں اورڈاکٹر ایشوری سے اپنا تعارف کرانے کی کوشش پرانہوں نے بڑبڑاتے ہوئے پورکی ساسیجز کہا اوراپنا نام بتانے سے انکار کردیا۔ڈاکٹراے کے مطابق ایشوری نے بعد ازاں ایک کیتلی جو کہ میں نے منرل واٹر سے بھری تھی،یہ کہتے ہوئے سنک میں پھینک دی کہ اس کیتلی کو اپنے گندے پانی سے گندا نہ کرو۔ میں اپنے کمرے میں واپس آگئی، لیکن ڈاکٹر ایشوری کوریڈور میں پورکی ساسیجز کو دہراتی رہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک ملاقات کے دوران ڈاکٹر ایشوری نے ایک سے زائد باران کیلئے پورکی سوسیجز کا فقرہ استعمال کیا، جسے انہوں نے توہین سمجھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ پاکستان اور بھارت کے درمیان خراب تعلقات ہیں۔خراب تعلقات کی وجہ سے کچھ ہندوستانی ہمارے ملک کو پورکستان اور پاکستانی لوگوں کو سور کہتے ہیں، کیونکہ مسلمان اس کا گوشت نہیں کھاتے۔سماعت کے دوران ڈاکٹر ایشوری نے کہا کہ وہ نہیں جانتی ہیں اور نہ ہی انہیں اس میں کوئی دلچسپی ہے کہ ڈاکٹر اے کہاں سے آئی ہیں۔ انہوں نے کسی بھی غلط فہمی کے لیے غیر مشروط معافی مانگی ۔ٹریبونل نے ڈاکٹر ایشوری کے اقدام کو افسوسناک اور سنگین بدسلوکی کے طور پر دیکھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…