اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

ماہرین نے گھر کو ٹھنڈا رکھنے والا پینٹ متعارف کرادیا

datetime 1  اپریل‬‮  2023 |

نیویارک (این این آئی)سائنسدانوں نے عمارت کے رنگ وروغن کیلئے نیا پینٹ متعارف کروادیا ۔ ایسا پینٹ تیار کیا گیا ہے جو نہ صرف عمارت کو بے رنگ ہونے سے بچانے کے ساتھ آپ کو ٹھنڈک کا احساس بھی دیگا اور بجلی کی بھی بچت ہوگی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق

سائنسدانوں نے توانائی بچانے والا نیا پینٹ تیار کرلیا جو عمارات کو حرارت سے بچانے کے علاوہ انہیں صدیوں تک اپنی شکل میں محفوظ رکھ سکتا ہے اس پینٹ کو پلاسمونک پینٹ کا نام دیا ہے جو مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ یہ پینٹ دنیا کا ہلکا ترین ہوگا، جس کے چھوٹے ڈبے کا وزن صرف 1.4 کلوگرام (3 پائونڈ)ہے، اس پینٹ کا ایک بہت چھوٹا ڈبہ ہی چار کمروں پر مشتمل پورے گھر کو رنگنے کیلئے کافی ہوگا۔اس کے مقابلے عام پینٹ کی کم از کم 454 کلوگرام مقدار درکار ہوتی ہے ۔یہ پینٹ ابھی صرف لیب میں تک محدود ہے ، اس پینٹ کی عام لوگوں تک دستیابی میںکافی وقت لگ سکتا ہے ۔یہ پینٹ سطح کے نیچے 13 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ کا درجہ حرارت برقرار رکھتا ہے جس سے عمارت میں ٹھنڈک کا احساس ہوگا۔پینٹ بنانے والی ٹیم کے سربراہ دیباشیس چندا کا کہنا ہے کہ امریکا میں کل بجلی کا 10 فیصد سے زیادہ حصہ ایئر کنڈیشنر کا ہوتا ہے ۔پلازمونک پینٹ کے استعمال سے نہ صرف بجلی کی بچت ہوگی بلکہ کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کے اخراج میں بھی کمی آئے گی اور عمارت کے اندر ٹھنڈک کا احساس زیادہ ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ عام پینٹ کا رنگ وقت کے ساتھ ماند پڑجاتا ہے مگر ہمارے پینٹ میں یہ مسئلہ موجود نہیں ہے کیونکہ اس کی تیاری میں خاص خیال رکھا گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…