اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

ٹیکنالوجی نے عمرہ کے مناسک ادا کرنا آسان کردیا

datetime 1  اپریل‬‮  2023 |

مکہ مکرمہ (این این آئی)رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسجد حرام میں عمرہ کرنے کے لیے آنے والے افراد نے اپنے تاثرات میں انتظامات کے کے حوالے سے بھرپور اظمینان کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق زائرین اور معتمرین نے کہا کہ سعودی عرب ہر سال سہولیات اور نظام کو زیادہ ہم آہنگ بناتا آرہا ہے۔

عمومی صدارت برائے امور مسجد حرام و مسجد نبوی کی جانب سے اعلی ترین معیار کی بین الاقوامی سروس فراہم کی جاتی ہے جس میں حرمین شریفین میں عقیدت سے بھرپور ماحول میں عبادات ادا کرنا مزید روح پرور ثابت ہوجاتا ہے۔عمرہ ادا کرنے والے لطفی عبدالناصر نے مملکت سعودی عرب، اس کی قیادت کا عوام کے تحفظ اور دیکھ بھال کرنے میں بھرپور توجہ دینے پر ان کا ادا کیا۔ انہوں نے کہا حرمین شریفین میں آمد سے لے کر روانگی تک ہمیں یہاں ہر طرح کی سہولیات ملیں۔ عازمین کی خدمت کا ایک بھرپور نظام بنایا گیا جس کے ذریعہ مناسک عمرہ ادا کرنے اور دیگر عبادات کرنے میں بھرپور سہولت ملتی ہے۔ مسجد حرام میں فراہم کی گئیں فلیڈ سروسز کا معیاراعلی ہے۔ پوری دنیا سے آنے والے مکہ مکرمہ آنے والے ضیوف الرحمن کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اجرو ثواب سمیٹنے کا بھرپور موقع ملتا ہے۔ اس میں سعودی عرب کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی کردار ہوتا ہے۔ایک اور معتمر ادھم النجار نے مسجد حراماور مسجد نبوی کے امور کے لیے جنرل پریذیڈنسی کی دلچسپی کو بیان کیا اور بتایا کہ جنرل پریذیڈنسی کس طرح ضیوف الرحمن کو مختلف طریقوں سے خدمات فراہم کرتی ہے۔ مثال کے طور پر زم زم کے پانی کے لیے مختلف ڈسٹری بیوشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔ اسی طرح مسجد کے ماحول کو جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے جراثیم کشی کی خدمات شاندار ہیں۔ ان سروسز کی وجہ سے ایک صحت مند عقیدت مندانہ ماحول تشکیل پاتا ہے۔ ڈیجیٹل خدمات، ترجمہ کی خدمات، مختلف زبانوں میں رہنمائی کی سروسز بھی عمرہ کے مناسک کو آسان بنا رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…