پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، نواز شریف کا فیصلہ تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا،اسحاق ڈار

datetime 31  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی قوت نہ ہوتا تو کہیں زیادہ مسائل ہوتے، نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، نواز شریف کا فیصلہ تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا،صنعتی شعبے کے مسائل کا حل اور فروغ ترجیح ہے، مل کر کام کریں گے تو پاکستان ٹیک آف کر سکتا ہے،

آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرچکے، پاکستان نے ڈیفالت کیا نہ ہی کرے گا۔ جمعہ کو یہاں بزنس کمیونٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کرنے کے لیے نہیں بنا ہے، ہمیں آئی ایم ایف کے بغیر رہنا سیکھنا ہوگا۔وزیر خزانہ نے تاجر برادری سے بجٹ تجاویز مانگتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل سے متعلق شکایات حل کی جائیں گی کیونکہ تاجر برادری اکانومی کی بیک بون ہے ، حکومت کوئی بھی ہو تنہا کچھ بھی نہیں کرسکتی، اب تک جوکچھ بھی ہوا اب ہمیں آگے بڑھنا ہوگا، ملک کی تیزترترقی کیلئے صنعتی شعبے کا فروغ ناگزیر ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ قبل پاکستان ڈیفالٹ کے خطرہ والی لسٹ میں تھا، بزنس کمیونٹی انڈسٹری اور دیگر کی کاوشوں سے بہت بہتری آچکی، 2017 میں پاکستان کس سٹیج پر تھا 2022 میں ہم کہاں تھے، مسلم لیگ (ن) کیسابقہ دورمیں ملک تیزی سے ترقی کررہا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ پاکستان میں 2.4 مہنگائی کی شرح تھی آج ہم کہاں کھڑے ہیں، اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے، پاکستان کا بیرونی قرضہ 4 ارب ڈالر کم ہوا ہے، بہت جلد آئی ایم ایف پروگرام بھی سائن ہو جائے گا اور بورڈ میٹنگ بھی ہو جائے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…