منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

حکم نامہ بغیر مشاورت کے میری غیرموجودگی میں لکھوایا گیا،جسٹس جمال مندوخیل کا اختلافی نوٹ

datetime 31  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس پر اختلافی نوٹ جاری کردیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ بینچ اٹھنے کے بعد اپنے چیمبر میں انتظار کرتا رہامگر چیف جسٹس کی جانب سے مزید کارروائی کی کوئی معلومات نہیں ملی۔ جمعہ کو جسٹس جمال مندوخیل

نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ گزشتہ روز جسٹس امین الدین خان نے کیس سننے سے معذرت کی۔ بینچ اٹھنے کے بعد اپنے چیمبر میں انتظار کرتا رہا، مگر چیف جسٹس کی جانب سے مزید کارروائی کی کوئی معلومات نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ گھر پہنچا تو چیف جسٹس کی جانب سے دستخط کے لیے حکم نامہ موصول ہوا، حکم نامہ کھلی عدالت میں نہیں لکھوایا گیا۔جمال مندوخیل نے نوٹ میں کہا کہ حکم نامہ بغیر مشاورت کے میری غیرموجودگی میں لکھوایا گیا، بینچ کے 3 ممبران نے نجانے کن وجوہات کی بنا پر مجھے مشاورت میں شامل کرنا ضروری نہیں سمجھا۔اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ چاہتا تھا کہ یکم مارچ کے حکم نامے کے تناسب پر بنا تنازع پہلے حل کیا جائے، یکم مارچ کا اکثریتی عدالتی حکم ابھی تک جاری نہیں کیا گیا۔جسٹس جمال مندوخیل نے لکھا کہ یکم مارچ کے حکم نامے کے معاملے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، سیاسی جماعتوں کے وکلاء نے بھی معاملہ اٹھایا لیکن بینچ کے ارکان نے جواب نہیں دیا۔اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ ان حالات میں بینچ کا حصہ رہنا مناسب نہیں سمجھتا، بینچ کا حصہ رہ کر اپنے ساتھی ججز کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتا۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ موجودہ کیس میں اہم آئینی امور زیر بحث ہیں، اہم آئینی امور فل کورٹ کی صورت میں مشترکہ دانش سے ہی حل کرنے چاہئیں۔اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ فل کورٹ جب بھی بنا اس کے لیے دستیاب ہوں، بصورت دیگر دعا ہے کہ ساتھی ججز جو فیصلہ دیں وہ آئین کی بالادستی قائم کرے۔انہوں نے کہاکہ یہ کیس یکم مارچ کے فیصلے کا ہی تسلسل ہے، اول دن سے کہتا رہا کہ کورٹ یکم مارچ کے آرڈر آف دی کورٹ کا تنازع حل کرے، جو اب تک جاری نہیں ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…