پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت، شوہر نے کھانا نہ پکانے پر بیوی کو قتل کردیا

datetime 31  مارچ‬‮  2023 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست دہلی میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو کھانا نہ پکانے پر جان سے مار ڈالا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے تصدیق کی کہ دہلی کے بھلسوا ڈیری علاقے میں ایک 28 سالہ بجرنگی گپتا نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو چھڑی سے اتنا مارا پیٹا کہ اس کی جان چلی گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص نے اپنی بیوی کو اس لیے مارا کہ وہ سست تھی اور اس نے کبھی اس کے لیے کھانا نہیں پکایا۔رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص کی بیوی کو زخمی حالت میں مقامی اسپتال میں لایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کی والدہ کے مطابق اس کی بیٹی کی شادی کو7 سال سے بھی کم عرصہ گزرا تھا، اس کا داماد بیٹی کو مارتا پیٹتا رہتا تھا۔سینئر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی اطلاع مقامی اسپتال انتظامیہ نے دی ہے، انہوں نے لاش کا پوسٹ مارٹم کیا۔پولیس نے بتایا کہ آئی پی سی کی دفعہ 302قتل کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اور لاپتہ شوہر کا پتہ لگانے کے لیے ایک ٹیم تعینات کی گئی تھی، جس کے بعد ایک خفیہ اطلاع پر بجرنگی گپتا کو آلہ قتل سمیت گرفتار کیا لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…