منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

رمضان المبارک میں تخریب کاری کے منصوبے ناکام پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا

datetime 31  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیموں کے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

دہشتگرد نیٹ ورکس حساس اضلاع میں حملے کرنا چاہتے تھے، قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ ، خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد کر لیا گیا ۔ حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 9 دہشتگردوں نذیر ، فہد ، ارشد ، عثمان ، شیر محمد ، طاہر ، وزیر اور عبدالرشید وغیرہ کو گرفتار کرلیا گیا۔کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ان دہشت گردوں کو گوجرانوالہ ، راولپنڈی اورسرگودھا سے گرفتار کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد، اسلحہ اور خود کش جیکٹ بنانے کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔ دہشتگرد نیٹ ورکس حساس اضلاع میں حملے کرنا چاہتے تھے۔حکام کے مطابق رواں ہفتے پنجاب کے مختلف علاقوں میں 340 کومبنگ اور سرچ آپریشن کیے گئے۔ کومبنگ و سرچ آپریشن کے دوران 41مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سی ٹی ڈی ہر سطح پر کارروائی جاری رکھے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…