منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

پی آئی اے کے سارے پائلٹ ادارہ چھوڑنا چاہتے ہیں، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 30  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے سارے پائلٹ ادارہ چھوڑنا چاہتے ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ایوی ایشن کا چیئرمین ہدایت اللہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں ڈی جی سی اے اے نے پی آئی اے کے امور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹس کی

تنخواہوں پر تقریبا 35 سے 40 فیصد ٹیکس لگا ہے، پائلٹس کے فلائنگ آورز پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ڈی جی سی اے اے نے کہا کہ اکثر فلائٹس کی منسوخی کا آپ سنتے ہیں اس کی وجہ پائلٹس ہی ہیں۔پی آئی اے حکام نے اجلاس میں کہا کہ 141پائلٹس کے لائسنسز میں مسائل تھے، جن میں 69 کلیئر ہو گئے۔ ڈی جی سول ایوی ایشن نے کہا کہ غلط لائسنسز دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔ڈی جی سول ایوی ایشن نے کہا کہ دراصل کوئی بھی لائسنس جعلی نہیں تھا، سابق وزیر سرور خان نے اسمبلی کے فلور پر یہ بات کی تھی۔سینیٹر شیری رحمان نے سوال کیا کہ پی آئی اے پر پابندی وغیرہ کے ایشوز اس بیان کے بعد لگے تھے نا، جس کے جواب میں ڈی جی سی اے اے نے کہا کہ جی ایسا ہی ہے زیادہ مسائل اسی وجہ سے ہوئے۔سینیٹر محسن عزیز نے سوال کیا کہ کیا پی آئی اے کبھی ہماری زندگی میں منافع میں جائے گی، جس کے جواب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) پی آئی اے نے کہا کہ ہم آپریشنل منافع میں ہیں۔ محسن عزیز نے کہا کہ آپریشنل کی بات نہ کریں اوور آل بات کریں، ہر سال اربوں کا خسارہ پھر کہاں سے آجاتا ہے؟



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…