بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

لکی مروت ،پولیس سٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

datetime 30  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(پی پی آ ئی) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے تھانہ صدر پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس ( ڈی ایس پی ) سمیت 4 اہلکار شہید ہو گئے۔

پشاور پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس سٹیشن صدر لکی مروت پر حملہ کیا اور مدد کے لئے پہنچنے والی بکتر بند گاڑی کو بم کے ذریعے نشانہ بنایا، ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت چار اہلکار گاڑی میں سوار تھے جو حملے کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جبکہ حملے سے پولیس سٹیشن کا کچھ حصہ منہدم بھی ہوا جس کے باعث چند اہلکار ملبے تلے دب گئے۔شہید اہلکاروں میں کرامت، وقار،علی مرجان جبکہ زخمیوں میں ہیڈ کانسٹیبل فاروق،کانسٹیبل گلتیاز، اصغر ،امانت اللہ،عارف اور سردار علی شامل ہیں۔پولیس نے مزید بتایا کہ حملے میں ملوث تمام دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…