اسلام آباد (این این آئی)حکومت رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف تو نہ دے سکی ، مہنگائی کے نئے بم سے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا،سستے بازاروں میں بھی مہنگائی کا جن بے قابوہوگیا ،پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔تفصیلات کے مطابق عام مارکیٹ ہو یا انتظامیہ کے لگائے گئے سستے بازار دونوں ہی مہنگائی کا گڑھ بن گئے ،کیلے فی درجن 350 سے 400،سیب 250 سے 400،اسٹابری 300 اور کھجوریں فی کلو 540 روپے میں فروخت ہوتے رہے ،سبزیوں کی قیمتیں بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں ،رمضان سے قبل 60 روپے فی کلو فروخت ہونے والا ٹماٹر اب 126 روپے تک جا پہنچا ہے،آلو 58 اور پیاز فی کلو 160 روپے میں دستیاب رہے ،کریلا 146،بھنڈی 180 اور اروی 170 روپے فی کلو میں فروخت ہو ئی۔شہریوں کے مطابق حکومت نے جینا ناممکن بنا دیا ہے۔